یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ڈی پی او آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد

12

اوکاڑہ،04اگست(اےپی پی): یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ڈی پی او آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے پولیس کی فیملیز سول سوسائٹی، میڈیا اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او حسن اقبال کو شہدائے پولیس کے اہل خانہ کے ہمراہ پولیس کے چاق و چابند دستے نے سلامی پیش کی اور  یادگار شہداء  پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دعا کی گئی۔

اس موقع پر  ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے تقدس میں تقریب کو سادہ رکھا گیا ہے تاہم ضلعی پولیس شہدائے پولیس کے ساتھ کھڑی ہے ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کہا ضلعی پولیس شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی خوشی غمی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 تقریب کے اختتام پر شہدائے پولیس کی فیملیز میں  راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔ڈی پی او حسن اقبال نے شہدائے پولیس کی مغفرت کے لیے خود دعا بھی کروائی اور شہدائے پولیس کی فیملیز کے پاس جا کر ان کے خود مسائل سنے اور موقع پر احکامات صادر کیئے گئے۔