اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی ): سینئررہنماکل جماعتی حریت کانفرنس محمد فاروق رحمانی نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت پانچ اگست کے اقدام سے مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کر رہا ہےجس سے وہ کشمیریوں کی شناخت کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی، بھارت کے اس اقدام کی بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں ۔