ہم سب مل کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنا ہو گا : چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد

5

لاہور ، 5اگست (اے پی پی): چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد  نے   یوم استحصال کشمیر   پر اپنے  پیغام میں   کہا ہے کہ کشمیر کے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ظلم ہندوستان ان نہتے کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے،  ہم سب مل کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنا ہو  گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ظلم اسی طرح چلتا رہا تو ایک دن آئے گا کہ ہندوستان مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے تقسیم ہوجائے گا۔

چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ آئیں ہم سب مل کر کشمیر کے مسلمانوں اور ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کریں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کو حل کرے تاکہ کشمیری آزادی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں کی۔