انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا حکم،صفائی کے انتظامات نہ کرنے والی پراپرٹی سربمہر کردی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

20

ملتان،11اگست(اے  پی پی):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے بارشوں کے پیش نظر انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے  اورمحکمہ صحت کو ڈینگی لاروا برآمدگی پر مقدمات درج کرانے کا حکم دیا  ۔ ڈپٹی  کمشنر نے  کہا صفائی کے انتظامات نہ کرنے والی پراپرٹی سربمہر کردی جائے گی۔

یہ بات  ڈپٹی کمشنر  نے اپنے زیر  صدارت انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں منعقد اجلاس  میں کہی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی شریک ہوئے۔

طاہر وٹو نے کہا ڈینگی لاروا کے تدراک کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اور کہا کہ واسا جوہڑوں اور سیوریج شکایات کا فوری ازالہ کرے ۔ طاہر وٹو نے کہا کہ آن لائن سسٹم کے تحت ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے محکموں کی کارکردگی سے حوالے سے بریف بھی کیا۔