رینالہ خورد،11اگست(اےپی پی):قومی شاہراہ کے قریب تیزرفتارآئل ٹینکر الٹ گیا،ٹینکر الٹنے سے آئل ٹینکر میں موجودکیمیکل بہنے لگا۔ اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس موٹروے پولیس ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآئل ٹینکر کواپنے حصار میں لےلیا ہے جبکہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے ایک جانب سے بند کردیاگیاہے۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کےلیے ٹینکر کو باحفاظت قومی شاہراہ سے ہٹانے کےلیے امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔
Home National District News رینالہ خورد؛ قومی شاہراہ پرتیزرفتارآئل ٹینکرالٹ گیا، ریسکیو1122کی امدادی کارروئیاںجاری











