کراچی ، 11 اگست (اے پی پی ):صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان ملکی سالمیت اور اداروں کے خلاف مسلسل ایک بیانیہ چلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹے الزامات کی سیاست کر رہے ہیں ، ڈاکٹر اسرار اور حکیم محمد سعید عمران خان کی سازشوں کا بہت پہلے بتا چکے ہیں ۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش میں ملوث ہیں، پاکستان کے عوام عمران خان کے گھناؤنے عزائم کو نا کام بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ملک کے خلاف سازشوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔











