اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ): سابق ممبر سینیٹ سحر کامران نے جمعہ کو یہاں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ان 75 سالوں میں ہماری کچھ کامیابیاں ہیں جن پر ہمیں جشن منانا چاہیے جبکہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو قائد اعظم کے تین بنیادی اصول ایمان ، اتحاد ، نظم یاد کروانے کی ضرورت ہے ، جب تک ہم ان اصولوں پر عمل پیرا نہیں ہوں گے ، کامیابی ممکن نہیں ۔











