ہمیں ہمیشہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے؛ سینیٹر ثناء جمالی

19

اسلام آباد، 12 اگست (اے پی پی ):سینیٹر ثناء جمالی نے  جمعہ  کو یہاں  ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے شکر گزار ہیں جن کی جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا اور آج ہم یہاں اس ایوان میں بیٹھی ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ان ایوانوں میں ہمارے لئے راستہ کھولا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ، سیلاب متاثرین کی بحالی ، وہاں پر خواتین کی ترقی کے لئے وفاق ہمارا ساتھ دے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔