اسلام آباد، 12 اگست (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے جمعہ کو یہاں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ قیام پاکستان میں بھی خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے او ر استحکام پاکستان میں بھی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کوئی آفت آئی خواتین نے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا۔