پاکستان میں ایک بڑی تعداد معذور ا فراد پر مشتمل ہے، ان کیلئے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کروانے کی ضرور ت ہے ؛ سماجی کارکن آبیہ اعوان

8

اسلام آباد،12 اگست  (اے پی پی ): سماجی کارکن آبیہ اعوان  نے   ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں  کہا کہ خواتین ارکان پارلیمنٹ کے گروپ ویمن کاکس  کا      قانون سازی   میں اہم کردار ہے ۔انہوں نے  کہا  کہ  پاکستان  میں  ایک بڑی  تعداد   معذور  ا فراد پر  مشتمل  ہے ، ان کیلئے  قوانین  بنائے تو جاتے   ہیں   مگر  ضرورت اس  بات کی  ہے کہ  ان قوانین  پر  عملدرآمد کرانے کیلئے     بھی ایک  واضح   طریقہ  کار ہونا  چاہئے  ، جس کیلئے  پارلیمنٹ کواپنا  کردار  ادا  کرنا ہو گا۔