ملتان؛ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آزادی میراتھن ریس کا انعقاد، امین سجاد نے پہلی پوزیشن حاصل کی

5

ملتان، 13 اگست (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آزادی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔آزادی میراتھن ریس میں ایک ہزار سے زائد شہریوں اور ایتھلیٹس نے  بھرپور  شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،امیر حسن اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود  نے افتتاح کیا۔

آزادی میراتھن ریس میں  امین سجاد نے پہلی اور بسمہ اللہ غوث دوسری اور محمد شہزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اخلاق احمد نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر اور امیر حسن نے بھی شیلڈ پیش کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اخلاق احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی۔ امیر حسن نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ملکی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کریں۔ رضوان نذیر نے کہا کہ یوم آزادی بطور قوم دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کا پیغام ہے۔