اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو یہاں وزارت اطلاعات، سی ڈی اے اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کے بچوں کی جانب سے قومی پرچم کی پینٹنگ اور ڈائمنڈ جوبلی فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور ایف سی کے جوانوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، آج پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔











