موسی خیل،17اگست(اے پی پی):مون سون بارشوں کی چوتھی لہر کا سلسلہ جاری، شہر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقہ زیر آب آگئے ہیں۔
موسی خیل کے تمام علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں اور سیلابی ریلوں میں تیزی سے پانی آنا شروع ہو گیا ہے جبکہ رابط سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔