اوکاڑہ؛ انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس ،انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی قابل ستائش ہے:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر امین

5

            اوکاڑہ،17اگست(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی شدت سے قبرستانوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پرڈینگی کی افزائش میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ صحت کی

انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیمیوں نے ایس او پیز پرعملدرآمد کرتے ہوئے روزانہ کی بنیادپرہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسدادڈینگی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں بالخصوص لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹیز، محکمہ تحفظ ماحول، ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی انسداد ڈینگی ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملد رآمد کے لئے دن رات متحرک ہیں اور ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلنس کا کام مسلسل جاری ہے۔

اجلاس میں ممبران انسداد ڈینگی کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان جن میں سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین خاں بلوچ،  سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حق نواز علی ،ڈی ایچ او ڈاکٹرسید  سجاد حسین گیلانی،ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، سی ڈی سی آفیسر اصغر علی سمیت دیگر اراکین کمیٹی نےشرکت کی۔