اسلام آباد، 17 اگست ( اےپی پی): رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی گلبرگ گرین کیمپس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ۔ای ۔سی )ڈاکٹر شائستہ نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں چانسلر راہ نیشنل یونی ورسٹی ڈاکٹرحسن محمد خان وائس چانسلر رفاہ انٹریشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد سمیت رفاہ یونی ورسٹی کے مختلف کمپیسز کے ڈیز ، ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کا آغار تلاوت قرآن سے آغاز کیا گیا جس کے بعد رفاہ انٹرنیشنل یونی ورسٹی کی مینجمنٹ کی طرف سے مہمان خصوصی کو یونیورسٹی کے مختلف کیمپسر اور ان میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ فا دانٹرنیشنل یونیو رسٹی کی فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ رفاہ یونیو رسٹی کا معیاری تعلیم پر رجحان کا طویل سفر جاری ہے ۔ہمیں اپنی شناخت ، رہن سہن ، اور ثقافت کو محفوظ رکھنا ہوگا اوراپنی زمہ داریوں کا تعین کرنا ہوگا۔ ایگزیٹوڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تدری میدان میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کردار نہایت اہم ہے رفاہ یونیورسٹی کو نئے کمپس بنانے پر چانسلر اور وائس چانسلر مبارک باد کے مستحق ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام تعلیمی اداروں کیساتھ طلباء کے بہتر میں مستقبل پر کام کیا ہے ۔ تقریب سے خطاب میں چانسر ڈاکٹرحسن محمد خان نے کہا ہم نے ہیلتھ کئیر میڈیا سٹید من مینجمنٹ سٹیدیز کے لیے محنت کی ہے تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جس کے لیے رفاہ یونیورسٹی کی کوشش جاری ہے ہمیں اس سے بڑھ کرملکی مستقبل کے لیے طلباء پر محنت کرنی ہو گی۔ گلبرگ گر ین کے اس کیمپس کو خصوصی طور پر گرلز کیمپس کا درجہ دیا گیا ہے ۔ جہاں میڈیکل، مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں صرف طلبات کے داخلے ہونگے۔افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں طلبات نے شرکت کی جو گلبرگ گرین کے نئے کمپس میں اپنی تعلیم کا آغاز کیے ہوئے ہیں۔