لاہور،18اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی حسنین بہادر دریشک کی پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی آمد،اس موقع پر سیکرٹری توانائی محمد اجمل بھٹی بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے ایک اجلاس کی صدارت کی،اجلا س میں منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحمن نے صوبائی وزیر کو بریفنگ پیش کی،صوبائی وزیر کو پیکا کی بنیادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آلات کی معیار کاری، لیبلنگ اور بلڈنگ کوڈز میں ترمیم شامل ہے پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام (PGDP) کے تحت آگے بڑھا جا رہا ہے،ہسپتالوں کی سولرائزیشن اور ریٹروفٹنگ شامل ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اے ڈی پی کے تحت سولرائزیشن،ایسکو ماڈل سول اور آگاہی مہم چلانا شامل ہے ایجنسی کے معیارات اب محکمہ خزانہ کی MRS فہرست میں شامل ہیں توانائی کے مؤثر پنکھوں کی خریداری کو لازمی بنانے کے لیے کوشاں ہیں،کالا شاہ کاکو کیمپس میں ایک ایئر کنڈیشننگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم ہے ایل ای ڈی لائٹس، موٹر اور پمپس، ریفریجریٹرز کے معیارات پائپ لائن میں ہیں۔
صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں انرجی سیفٹی اور بچت، آلات (ESS) کی تنصیب بھی شامل پنجاب میں الیکٹرک وہیکل پالیسی کی فزیبلٹی اسٹڈی پر کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر توانائی حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ عوام میں توانائی کی بچت بارے آگاہی پر زور دینا ہوگا, تعلیمی اداروں میں ابتداء سے ہی آگاہی لازمی ہے۔ ایسکو ماڈل بارے ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے۔تفصیلات جاننے کے لئیے ایک ہفتے بعد دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائیگا۔
اس موقع پر منیجر لیگل مریم خالد، منیجر فنانس سہیل اختر، اسسٹنٹ منیجر پروگرام وقاص علی خان اور اسسٹنٹ منیجر پروکیورمنٹ سعد مسعود موجود تھے۔











