رضوان حیدر کو ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان تعینات کر دیا گیا

14

ملتان، 18 اگست ( اےپی پی): رضوان حیدر ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان تعینات کیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سینئر آفیسر رضوان حیدر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ انچارج کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ترجمان نے کہا کہ رضوان حیدر ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان تعیناتی سے پہلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیلڈ چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور کہا رضوان حیدر کا بطور ڈسٹرکٹ انچارج کا چارج سنبھالنے کے بعد بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات کرنے کا اعادہ کیا ہے رضوان حیدر ڈسٹرکٹ انچارج نے کہا کہ چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کو ضروریات زندگی تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔