پشین،18اگست( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی نے ضلع پشین کے عوام الناس کو تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوچکا ہے جو بلوچستان ضلع پشین میں موسلادھار اور شدید بارشوں کا سبب بنے گا اور بیشتر علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کا طاقتور سلسلہ آج شام سے مزید شدت اختیار کرے گا جو کہ 18 سے 20 اگست تک جاری رہے گا اسی دوران غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر محفوظ علاقوں میں رہائش پذیر لوگ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔











