مری ٹورازم پولیس کی جانب سے سیاحوں کو تحفظ اور سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری

8

مری، 19 اگست ( اےپی پی): مری ٹورازم پولیس کی جانب سے سیاحوں کو تحفظ اور سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے بہترین سروس ڈیلیوری پر مری ٹورازم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے مری ٹورازم کوسٹر میں سفر کیا اور گڈ سواری بھی کی بہترین ٹورازم پولیس سروس پر خراج تحسین پیش کیا۔

مری ٹورازم پولیس سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لئے 24/7 مصروف عمل ہے، مری میں گمشدہ بچوں کو بھی والدین کے حوالے کیا اور سیاحوں کو بہترین سروسز فراہم کرتے ہوئے محتلف راستے پر گائیڈ دی، سیاحوں نے ٹورازم پولیس فورس کے افسران اور جوانوں کا شکریہ ادا کیا،

ایس پی کوھسار حیدر علی  نے ٹورازم پولیس فورس کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش  دی۔

اس موقع پر ایس پی کوھسار حیدر علی  نے کہا کہ مری آنے والے سیاح کسی بھی ایمرجنسی یا پریشانی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس کے فیلڈ افسران یا ہماری ہیلپ لائین 15 اور 1757 دفتر نمبر 0519269277 رابطہ کر سکتے ہیں۔ سیاحوں کے سفر کو محفوظ، پر سہولت اور خوشگوار بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔