ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کی داخلی شاہراہوں کی صفائی کیلئے آپریشن جاری

8

ملتان، 20 اگست(اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کی داخلی شاہراہوں کی صفائی کے لئے آپریشن جاری ہے۔شجاع آباد روڈ پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈبل پھاٹک سے چوک ناگ شاہ تک شاہراہ کی سکریپنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ کائیاں پور کے علاقے میں شاہراہ کے اطراف سے تمام ویسٹ اٹھا لیا گیا ہے۔شیرشاہ روڈ پر  مظفر آباد کے علاقہ میں صفائی آپریشن جاری ہے اور داخلی شاہراہ کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔

میٹرو روٹ اور شہر کے تمام فلائی اوورز کی خصوصی صفائی کی جارہی ہے۔بارشوں کے  خدشہ کے پیش نظر اوپن ڈرین کی ڈی سیلٹنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔امیر آباد، حسن پراونہ کالونی، صادق آباد اور دیگر علاقوں سے کچرا اٹھانے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔