ڈی جی خان قومی شاہرہ این 70 ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیا گیا

9

ڈی جی خان، 20 اگست ( اےپی پی): ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان قومی شاہرہ این 70 ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔  قومی شاہراہ این 70 کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے،

فورٹ منرو سے سخی سرور کے درمیان قومی شاہرہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہوگئی تھی۔این ایچ اے کے سینئیر آفسران نے بھاری مشینری کے ہمراہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔

ترجمان این ایچ اے کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے این ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا۔ این ایچ اے کا عملہ ہر وقت مسافروں کی سہولت کیلئے الرٹ ہے۔