عارف والا، 22 اگست (اے پی پی ): ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے رحمت اللعالمین ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینارز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عثمان شاہ نے کہا کہ ڈینگی سے بچائؤ کیلیے گھروں، گلیوں اور بازاروں میں پانی کو جمع نہ ہونے دیں،ڈینگی لاروا کا فوری سدباب کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچاِئیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش ممکن نہ ہوسکے، ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہر فرد کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ۔
بعدازاں ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی سے جناح چوک تک آگاہی واک بھی کی گئی ۔
سیمینارز میں سی او بلدیہ ارحم نذیر ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصر حمید سمیت اساتذہ کرام ، سیاسی ،سماجی شخصیات اور مختلف سرکاری سکول کے طلبہ نے شرکت کی ۔











