اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سٹی کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

17

اوکاڑہ،23اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے منگل کو یہاں  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سٹی کا دورہ کیا ہے ۔دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی اور تشخیصی سہولیات کے لئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نےکہا کہ ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ ملک راشد نعمت کھوکھر،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مہار اخترحسین بلوچ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرشاہد سلیم بھی موجود تھے ۔