قطر کے سرمایہ کاروں کو ہائیڈل توانائی کے شعبہ میں منافع بخش سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ؛ وزیراعظم محمد شہباز شریف

7

 

دوحہ ، 23 اگست   (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے   منگل کو یہاں  دورہ  قطر کے  دوران   “پاکستان قطر تجارت اور سرمایہ کاری گول میز کانفرنس 2022” کے موقع پر ممتاز قطری اور پاکستانی تاجر رہنماؤں سے  خطاب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ قطر کے سرمایہ کاروں کو ہائیڈل توانائی کے شعبہ میں منافع بخش سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، قابل تجدید توانائی اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔