عوام کی سہولت کے لئے نظام کو جلد ڈیجٹلائز کیا جائے: میاں اسلم اقبال

9

لاہور 24 اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں اسلم اقبال نے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سہولت سینٹر کا دورہ کیااور  شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں تاخیر پر سخت اظہار ناراضگی کیا۔ اور   ون ونڈو سہولت سینٹر کے معاملات  درست کرنے کی ہدایت بھی دی۔ صوبائی وزیر نے رہائشی نقشہ 15دن اور کمرشل نقشہ 30دن میں پاس کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزیر نے سائلین کی شکایات پر عملے پر برہم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ شہری سہولت سینٹر میں بھی خوار ہوں، کسی صورت گوارا نہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے نظام کو جلد ڈیجٹلائز کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ صوبائی وزیر نے ایل ڈی اے آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ شکیل احمد، وائس چیئرمین ایل ڈی اے، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔