ملتان؛ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو رضوان حیدر کی پی ڈی ایم اے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ناصر سلطان سے ملاقات،سیلاب کے دوران گمشدہ یا فیملی سے  بچھڑ جانے والے بچوں کا تحفظ یقینی بنانے پر تبادلہ خیال 

12

ملتان، 26 اگست (اے پی پی ):چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو رضوان حیدر کی پی ڈی ایم اے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے فلڈ ناصر سلطان سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں  سیلاب کے دوران گمشدہ یا فیملی سے  بچھڑ جانے والے بچوں کا تحفظ یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں ڈسٹرکٹ انچارج رضوان حیدر نے یقین دہانی کروائی کہ سیلاب کے دوران گمشدہ یا بچھڑ جانے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے حفاظتی تحویل میں لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے دوران سیلاب گمشدہ اور بچھڑ جانے والے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ سیلاب کے دوران گمشدہ یا فیملی سے بچھڑ جانے والے بچوں کی اطلاع فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں۔