پاکپتن:  ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم ، ڈی سی آفس میں شکایات سیل بھی قائم

14

پاکپتن ،26 اگست (اے پی پی ): شہرِ فرید پاکپتن کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اور ڈینگی سے بچاو کے لیے آگاہی کے متعلق ضلعی انتظامیہ نے شہر کو چھوٹے چھوٹے زونز میں تقسیم کر دیا ہے۔

صفائی سے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے ڈی سی آفس میں شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پاکپتن میں ڈینگی کی کمپین کے ساتھ ساتھ صفائی مہم بھی جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماہم آصف کے مطابق مختلف ضلعی افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔میونسپل کمیٹی کا عملہ شہریوں کے ساتھ مل کر گلی ،محلوں،شاہراوں اور مختلف مقامات کی صفائی میں مصروف عمل ہیں جبکہ گلی ،محلوں اور شاہراہوں سے کوڑا کرکٹ مشینری کی مدد سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔