میرپورخاص ،29 اگست (اے پی پی): ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات پر ضلع میرپورخاص میں قیمتوں زندگیوں، مال مویشی اور دیگر قیمتی املاک کو محفوظ رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر میرپورخاص پولیس کے افسران و جوانوں پر مشتمل تربیتی یافتہ ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے مصروف ہیں۔
پیر کو ایس ایس پی نے سیلاب کی زد میں آنے والی تحصیل جھڈو کا کشتی میں بیٹھ کر متاثرہ گاؤں گوٹھوں کا دورہ کیا، شدید بارشوں کی صورتحال کے پیشِ نظر ایس ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں میرپورخاص پولیس کے امدادی کام و ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ایس ایس پی میرپورخاص نے ضلع کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران کے ساتھہ ریسکیو آپریشن و امدادی کام جاری رکھنے کے لیئے مختلف علاقوں میں اجلاس کیے۔پولیس کیجانب سے مسلسل بارش اور سیلاب متاثرین کو ایس ایس پی میرپورخاص کی طرف سے امداد بھی دی جارہی ہے اور کھانا اور پینے کا پانی مہیا کیا جارہا ہے۔











