رینالہ خورد؛حجرہ شاہ مقیم میں أڑھتی نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

22

رینالہ خورد،29اگت(اےپی پی): حجرہ شاہ مقیم میں أڑھتی نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ نواحی علاقےراجووال کا رہائشی مقبول نامی آڑھتی الائیڈ بینک سے 20 لاکھ روپے لیکر گاڑی پرجارہا تھاکہ چوک حجرہ کے قریب 6 مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن آڑھتی نے گاڑی ڈاکووں پر چڑھا دی جس سے دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔ساتھی ڈاکو موٹر سائیکل اسلحہ چھوڑکر  زخمی ہونے والے ڈاکووں کو اٹھاکر فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔