خیرپور: تعلقہ کنگری (پیرگوٹ) میں ہندو محلے میں پلازہ تیس فٹ زمین بوس ہوگیا،امدادی کارروائیاں جاری

32

خیرپور،29اگست(اے پی پی):خیرپور کے تعلقہ کنگری (پیرگوٹ) میں ہندو محلے میں پلازہ تیس فٹ زمین بوس ہوگیا، گراؤنڈ فلور میں ایک فیملی دب گئی، ۔پولیس ،رینجرزاور شہریوں نے لوگوں کو  باہر نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں،یہ پلازہ تین منزلوں پرمشتمل ہے، گراؤنڈ فلور پرایک کارسمیت فیملی اس کے اندر موجود ہے، ہندو برادری کی فیملی سمیت آٹھ آدمی پھنسے ہوئے ہیں جن میں عورتیں بچے اور دو چوکیدار شامل ہیں۔

 ایس ایس پی خیرپور واقعے کی جگہ پہنچ گئے  ہیں اور لوگوں کو باہر نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں، چار لوگوں کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالیا گیا ہے، یہ بلڈینگ 5 منزلہ ہے اس میں 18 فلیٹ ہیں اور کچھ دوکانیں ہیں، یہ بلڈنگ 30 فٹ زمین بوس ہو گئی ہے اس بلڈینگ میں تقریباً 100 افراد رہتے تھے،5 یا 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔