بدين،29 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے پیر کے روز پران ندی میں پڑھنے والے شگاف کی جگہ کا معائنہ کیا اور جھڈو کے قریب پران ندی میں پڑھنے والے شگاف والی جگہ پہنچ کر پشتوں کی بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ندی میں پڑھنے والے شگاف پرجلد قابو پانے اور ہنگامی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ ، ضلعی صدر پی پی پی بدین حاجی رمضان چانڈیو بھی انکے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران نے شگاف اور ریلیف کے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران اور عملے کو پوری تیاری کے ساتھ الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔











