ملتان، 29 آگست ( اے پی پی): ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق کے حکم پر جنوبی پنجاب میں فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ ڈی جی خان ریجن میں 1731 ملازمین امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں آر پی او ڈی جی خان خود امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں سیلاب متاثرہ علاقوں سے 14ہزار سے زائد افراد اور5602 مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا پولیس کی جانب سے 27 ریلیف کیمپ آپریشنل ہیں اور 33 پولیس کشتیاں بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے زیر استعمال ہیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں 16655 امدادی سامان کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں 1500 پیکٹ آر پی او محمد سلیم نے خود تقسیم کیے ایڈیشنل آئی جی نے تمام ریجنل پولیس افسران کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں ہیں بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی ممکنہ فلڈ کے پیش نظر تمام تر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔











