ملتان، شجاع آباد شہر سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

18

ملتان، 29 اگست (اے پی پی ):شجاع آباد ملتان سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش، بارش پڑنے سے گرمی اور شدید حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے  اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔ ملتان اور اس کے ادرگرد ناگ شاہ لابر موڑ کھوکھرا سکندر آباد اور چک آر ایس شہر میں بارش کے بعد قوس قزح کا خوبصورت منظر بھی دیکھا گیا۔