ملتان؛کمشنر عامر خٹک کی نجی تعلیمی اداروں کے مالکان سے ملاقات، سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل

2

ملتان، 30 اگست (اے پی پی ): کمشنر عامر خٹک نے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان سے ملاقات کی اور ان سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل   کی۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا انتظامیہ کو گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک دیا ہے ، نامساعد حالات سے فائدہ اٹھانے والے قومی مجرم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خریداری کرتے وقت ناجائز منافع خوروں بارے انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں عوام کی جیبیں لوٹنے والوں کو مثال بناؤں گا۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ بچوں میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کی مدد کا جذبہ پیدا کریں، ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جزبہ مضبوط اور مثبت معاشرے کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کی منظم کاوش کی اشد ضرورت ہے۔

 کمشنر نے کہا کہ آپس کا رابطہ بہتر بنا کر مشکل علاقوں میں اشیاء ضروریہ پہنچائی جاسکتی ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیلاب زدگان کی مدد بارے ضلع ملتان کے فوکل پرسن نامزد کیے گئے ہیں۔