میرپوخاص،31 اگست( اے پی پی):سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جوڈیشل ممبران جسٹس (ف) ارشد نور خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) محمد اسلم کی سربراہی میں قائم ٹیم جس میں ٹھاکر ظہیر حسین، سرفراز جمالی، دلاور حسین اور کمیٹی ممبر نور احمد ناریجو بھی شامل ہیں نے ضلع انتظامیہ کے ہمراہ ضلع میرپوخاص میں برسات متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کو امدادی رقم دینے کیلئے قائم کیے جانے والے مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کو طبی سہولیات سمیت تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس پر متعلقہ افسران نے بتایا کہ انتطامیہ کی جانب سے متاثرین کو دو وقت کا کھانا اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مختلف ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا اور وہاں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مختیار کار سٹی راشد،اسسٹنٹ کمشنر پریم چند اور اسسٹنٹ کمشنر سلیم شیخ بھی موجود تھے۔











