حضرت بہاء الدین زکریاؒ ملتانی کے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

65

ملتان،02 ستمبر(اے پی پی):حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی پی او خرم شہزاد خرم حیدر نے مزار شریف کا دورہ کیااور انہوں نے ضلعی محکموں اور پولیس کے کیمپ چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کیمپس کو 3 روزہ تقریبات کے دوران مکمل فعال رکھنے کا حکم بھی دیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا زائرین کی سہولت کیلئے قیام و طعام کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں،عرس پر آنیوالے زائرین کی بھرپور خدمت کرینگے۔

سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی گئی ہے اور کہا کہ سخت چیکنگ اور سکرننگ کے ذریعے عرس مبارک کو پرامن بنائیں گے۔