لاہور۔02ستمبر( اے پی پی ):سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔سی ای او پی آئی سی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین نے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ کو خوش آمدید کہااور گلدستہ پیش کیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا اور طبی سہولیات کاجائزہ لیا،عمران سکندربلوچ نے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ ایم ایس پی آئی سی نے سیکرٹری صحت پنجاب کو مریضوں کے علاج معالجہ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی،سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈی جی خان میں زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پرکام تیزی سے جاری ہے۔پنجاب کے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہرماہ ہزاروں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں میں اضافہ بھی کیاجائے گا کارڈیالوجی کی فی الوقت توسیع انتہائی اہم ہے۔











