وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے میجر جنرل محمد بن عبداللہ الشہری کی قیادت میں سعودی وزارت داخلہ کے وفد کی ملاقات

7

اسلام آباد۔2ستمبر  (اے پی پی):سعودی کمانڈر بارڈر گارڈ میجر جنرل محمد بن عبداللہ الشہری کی قیادت میں سعودی  وزارت داخلہ کے وفد نے جمعرات کو وزارت داخلہ کا دورہ کیا ،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سے ملاقات کے دوران پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو بھی موجودتھے جبکہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سمیت وزارت داخلہ کے  دیگراعلی حکام کی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ملاقات میں سکیورٹی،غیر قانونی امیگریشن اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے کی ٹریننگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوآرڈینیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی انسانی امداد دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے خادم حرمین شریفین کو حج 2022 پر بہترین انتظامات کرنے پرمبارکباد پیش کی۔وزیر داخلہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباداورسعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ پاکستان اورسعودی عرب مل کر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدداورمعاونت کی ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی، اس پر شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔