لاہور، 4 ستمبر (اے پی پی ):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے خطیر رقم کا عطیہ،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اتوار کو یہاں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں نعمان کبیر کی سربراہی میں ملاقات کی اور چیمبر کی طرف سے وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے ایک خطیر رقم کا چیک پیش کیا۔
وزیراعظم نے لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران و عہدیداران کے قومی جزبہ کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں قومی جزبہ کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج قوم کو پھر سے اسی جذبے کی ضرورت ہے جو 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کی امدادی کارروائیوں کے دوران دیکھنے میں آئین۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر طبقہ فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور تاجر طبقہ اس سلسلے فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔











