پاراچنار، 06 ستمبر(اے پی پی): ملک کے دیگر علاقوں کے طرح یوم دفاع پاکستان کے دن کی مناسبت سے کرم کے صدر مقام پاراچنار میں بھی ایک واک نکالی گئی، واک میں سول انتظامیہ ،مشران اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیرنواز نے کہا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے خاطر قربانیاں دینے والے ہمارے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
اس موقع پر پاراچنار کے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو پھول پیش کیے گئے ۔