یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز  کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد

31

ملتان،06ستمبر(اے پی پی):یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز  کے زیر اہتمام ایک پروقار  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی،رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباباور ڈاکٹر عدیلہ سعد اور تمام شعبوں کی چیئرپرسنز نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی وائس چانسلر نے کہا کہ آج کا دن سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کے جذبوں سے عبارت ہے جنہوں نے پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی اور مادر وطن کا دفاع کیا۔ 6ستمبر کو ہماری افواج نےاپنے سے 5گنا بڑے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا،ہمارا دشمن جو وطن عزیز کو دنیا کے نقشے سے مٹانے آیا تھا بری طرح شکست سے دوچار ہوا۔ پاکستان کی تینوں افواج کا دفاع اور عوام کے ایثار و قربانی کا جذبہ ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔

تقریب کے شرکاء نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ اس ملک کا ہر شہری اپنے ذاتی مفاد پر ملکی مفاد اور سلامتی کو ترجیح دے گا اور ملک کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر رائمہ نظر ،ڈاکٹر سارہ مصدق نے  شہداء کو ان کی انتھک قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔