سکھر،06ستمبر(اے پی پی):جمعیت اہلحدیث پاکستان شعبہ خدمت خلق کی جانب سے سیلاب و بارش متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ جاری ہے،قائد اہلحدیث سینٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سندھ کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپ میں متاثرین سے سے ملاقات کر کے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، سکھرپہنچنے پر انہوں نے علوم اسلامیہ کی عظیم درسگاہ جامعہ ستاریہ ائیر پورٹ روڈ میں 300سے زائدمستحق متاثرین میں راشن بیگ و دیگر ضروریات اشیاء تقسیم کیں۔
اس موقع پر سینٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ملک بھر میں متاثرین سیلاب و بارش متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اس مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے متاثرین کی بحالی سمیت انہیں امدادی سامان، ضرورت اشیاء سمیت انکے آشیانے دوبارہ تعمیر کرائے جا رہے ہیں، اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو ملکر متاثرین کی بحالی کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔











