یوم شہدا 6ستمبر ؛ مرکزی تقریب لیویز لائن کوہلو میں منعقد، شہداء  یادگار پرلیویز کیو آر ایف کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

33

 کوئٹہ، 6 ستمبر ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کوہلو قربانی علی مگسی کی سربراہی میں یوم شہدا 6 ستمبر کے حوالے سے مرکزی تقریب لیویز لائن کوہلو میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی، جس کے بعد  شہداء  یادگار پرلیویز کیو آر ایف کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،یادگار شہدا پر ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی بھی کی ۔

  ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی کی سربراہی میں یوم شہدا 6ستمبر کے حوالے سے مرکزی تقریب لیویز لائن کوہلو میں منعقد ہوئی ،  اس موقع پر یادگار شہداء پر پھولوں کے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کےخون سے ہی امن کی فضا قائم ہے انکی قربانیاں  ناقابل فراموش ہیں آج کا دن ہمیں ہمارے شہدا کی یاد دلاتا ہے ان کی فیملیز خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔

اس موقع پر کوہلو ڈپٹی کمشنر نے شہدا ء کے قبروں پر حاضری دی اور انکے فیملی کو گفٹ پیکس اور پھولوں کے گل دستے بھی پیش کیئے ۔