شجاع آباد؛گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے پھاٹک میں 06 ستمبر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، شہداء کی یاد میں ملی نغمے،ترانے اور تقاریری مقابلے کیے گئے

16

شجاع آباد، 06 ستمبر (اے پی پی ): گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے پھاٹک شجاع آباد میں 06 ستمبر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر اور ڈی ایس پی شجاع آباد سید رمیض بخاری تھے۔ تقریب میں  شہداء کی یاد میں ملی نغمے،ترانے اور تقاریری مقابلے کیے گئے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ یوم دفاع ہر سال 06 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن پاک بھارت جنگ 1965 میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن   ہم پاک فوج اور پاک فوج کے شہداء جن کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ان کو ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید وفا کا دن ہے، ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ملکر  پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔