لاہور، 7 ستمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ملاقات کی۔آئی جی جیل خانہ جات نے گورنر پنجاب کو جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ قیدی مجرم ہونے کے ساتھ انسان بھی ہیں، قیدی بحیثیت انسان بنیادی حقوق کے مستحق ہیں، جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائی تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں۔
مرزا شاہد سلیم بیگ نے بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی فلاح بہبود کے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں واش روم سمیت جیلوں میں ماحول بہتر بنایا گیا ہے اور قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے 30 منٹ ٹیلی فون پر بات کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔











