مردان؛ مشتبہ و غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کے خلاف کارروائی ،9 میڈیکل سٹور سیل، ایک شخص گرفتار

13

مردان ، 7 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایات پر   ڈرگز انسپکٹر عبدالروف، ہارون الرشید اور امیر زیب نے تخت بھائی میں  میڈیکل سٹوروں میں مشتبہ ،بین شدہ  اور غیر رجسٹرڈ  ادویات کا معائنہ کیا  اور مشتبہ ڈرگ ایکٹ 1976 کے مختلف سیکشنز کی خلاف ورزی میں ملوث میڈیکل سٹوروں سے مشتبہ، مس برینڈیڈ اور غیر معیاری ادویات سرکاری تحویل میں لے لیے۔ اس دوران 9 میڈیکل سٹوروں کو سیل کرتے ہوئے ادویات کے سیمپلز کو ٹیسٹنگ کیلئے DTL بھیج دیا گیا جبکہ پہلے سے سیل کئے جانے والے ایک میڈیکل سٹور کی سیل متعلقہ ادارے سے اجازت لئیے بغیر توڑنے پر مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

  انتظامیہ و ڈرگز کنڑ ول کے افسران کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کارروائی و مکمل تفتیش کی جائیگی۔