حیدرآباد ،7 ستمبر (اے پی پی): پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سنیٹر عاجز دھامراہ نے بدھ کو کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے دفتر کا دورہ کیا۔انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر سندھو اور منتخب نمائندوں سے ملاقات کی اور کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں اور انکی پیش رفت سمیت کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کی آبادی کو درپیش چیلنجز اور کچی آبادیوں کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سنیٹر عاجز دھامراہ کا کہنا تھا وہ کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے اور ان مسائل سے سندھ حکومت اور وزیراعلی سندھ کو بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ ان مسائل کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جاسکے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کنٹونمنٹ بورڈ منتخب ارکان قاضی اشہد عباسی، عبدالرحمان پٹھان، فقیر محمد کنبھر اور دیگر بھی موجود تھے۔











