حیدر آباد، 7 ستمبر (اے پی پی): سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیر اہتمام اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنیشنل میڈیسن کے تعاون سے گوٹھ روز الدین مری میں بارش کے متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا ہتمام کیا گیا جس کا افتتاح لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھارام دیوراجانی نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی ہدایات پر طلباء کی سیلف ہیلپ سوسائٹی کی زیر انتظام یونیورسٹی اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنیشنل میڈیسن کے مشترکہ تعاون سے تعلقہ حیدرآباد دیہی کی یونین کونسل حاجی ساون خان گوپانگ کے گوٹھ روز الدین مری میں بارش کے متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں جگر اور معدہ کے ماہر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی، جلد، پیٹ کے امراض، خواتین، بچوں اور دل کے امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔











