سکھر۔7 ستمبر(اے پی پی): ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین فیصل ایدھی کی زیر سرپرستی میں پاکستان کے صوبوں سندھ، بلوچستان، اور جنوبی پنجاب کے مختلف ڈسٹرکٹ اور دور دراز گاؤں میں ھونے والی شدید بارشوں اور سیلاب ھونے والی تبائی سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف آپریشن اپنی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیدیں گیئں ہیں جو کہ ھنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں ھوئی ہیں۔
احمد ایدھی نے گھوٹکی قادر پور کے مختلف علائقوں اور میرپور ماتھیلو جہاں اسکولوں میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں میں جنکی بڑی تعداد موجود ہیں انکو خشک راشن، اور ضرورت استعمال کا سامان تقسیم کیا۔











