ملتان 08 ستمبر (اے پی ): شہر اولیاء کی سڑکوں سے دھول مٹی ہٹانے کے لئے جھاڑ پونچھ کا عمل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سےسڑکوں سے مٹی ہٹانے کے لئے سکریپنگ کی جارہی ہے جس سے فلائی اور سڑکیں نکھرنے لگ گئی ہیں۔
کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے ورکرز کو تمام سڑکوں سے مٹی ہٹانے کا ٹاسک دیا ہے اور چار یوم کے اندر سڑکوں سے گردغبار اور دھول مٹی ختم کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔
جمعرات کے روز خانیوال روڈ،شیر شاہ روڈ اور شجاع آباد روڈ سے مٹی کو لفٹ کیا گیا اور کچہری چوک، چونگی نمبر9، ڈیرہ اڈا،خوشحال کالونی، نقشبند کالونی اور بستی خداداد کی سڑکوں کی صفائی کی گئی۔
شہر کے تمام فلائی اوورز کی جھاڑ پونچھ بھی پلان میں شامل ہے اگلے ہفتے سے سڑکوں کی صفائی کی انسپکشن شروع کی جائے گی۔
یاد رہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے پانی کے ساتھ آنیوالی مٹی نے سڑکوں کے اطراف میں قبضہ جمالیا ہے جوکہ دھول اڑنے کا سبب بنتی ہے جس سے پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سوراروں کے لئے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔











